• news

نوازشریف دو چار دن میں لندن سے سعودی عرب جائیں گے، عرفان صدیقی

لندن (نیٹ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے نوازشریف دو چار دن میں لندن سے سعودی عرب عمرہ کیلئے جائیں گے۔لندن میں سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا نوازشریف کا دفتر میں الوداعی دن تھا، انہوں نے کارکنوں سے ملاقات کی اور ساتھ میں کھانا بھی کھایا۔ان کا کہنا تھا نوازشریف دو چار دن میں لندن سے سعودی عرب عمرہ کیلئے جائیں گے۔عرفان صدیقی نے کہا نوازشریف عمرہ ادا کرنے کے بعد دبئی جائیں گے اوردبئی سے پاکستان روانہ ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن