• news

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 1.50 روپے سے 4.45 روپے یونٹ مہنگی

اسلام آباد (نامہ نگار) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی چار روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی۔ کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023 ءکے بلوں میں کی جائیں گے۔ کے الیکٹرک کیلئے 1.49 روپے سے 4.45 روپے تک فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے۔ نیپرا کی منظوری کے فوری بعد وفاقی حکومت نے بھی کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن