• news

امن کانوبل انعام خواتین کے حقوق کی علمبردار ایرانی خاتون نرگس محمدی کے نام

اوسلو (نوائے وقت رپورٹ) خواتین کے حقوق کی علمبردار ایرانی خاتون نرگس محمدی نے امن کا نوبل انعام اپنے نام کر لیا۔ نرگس محمدی کو ایران میں خواتین پر ظلم کے خلاف جدوجہد پر نوبیل امن کا حقدار قرار دیا گیا۔ سربراہ نوبیل کمیٹی بیریٹ ریس اینڈرسن کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق اور آزادی کیلئے نرگس محمدی کی جدوجہد کا اعتراف ہے۔ امن کمیٹی کے مطابق نرگس محمدی نے خواتین کے حقوق اور آزادی کی بہت بھاری قیمت چکائی۔ انہیں 13 مرتبہ گرفتار کیا گیا۔ 5 مرتبہ مجرم ٹھہرایا گیا اور انہیں مجموعی طورپر 31 برس قید اور 154 کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔ نرگس محمدی تہران کی ایون جیل میں اسیر ہیں اور متعدد مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں۔ نرگس محمدی ایرانی حکومت کے خلاف پراپیگنڈا پھیلانے کے مقدمات کا سامنا بھی کر رہی ہیں۔ وہ ایک غیرسرکاری فلاحی ادارے ڈیفنڈرز آف ہیومن رائٹس سنٹر کی نائب سربراہ بھی ہیں جسے 2003ءمیں نوبیل کا امن انعام جیتنے والی شیریں عباسی چلاتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن