• news

لاہوردنیا کا آلودہ ترین شہرقرار،ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 241پر پہنچ گئی

لاہور( این این آئی)پنجاب کا صوبائی دارالحکومت لاہوردنیا کا آلودہ ترین شہرقرار دیا گیا ہے جہاں پر ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 241پر پہنچ گئی۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست لاہور میں فیروز پور روڈ کے اطراف میں صبح سویرے فضائی آلودگی کی شرح 298پر پہنچ گئی۔ایئرکوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 241پر پہنچ گئی۔ فیروز پور روڈ کے اطراف میں فضائی آلودگی کی شرح 298ہے۔کینال روڈ کے گردو نواح میں 294، گلبرگ میں 288 رہی۔

ای پیپر-دی نیشن