نواز شریف کو اب بھی دل کا عارضہ، پاکستان، لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت
لاہور (خبرنگار+ این این آئی) نواز شریف کی برطانوی ہسپتال کی جاری کردہ میڈیکل رپورٹ وکیل امجد پرویز نے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی۔ رائل برومپٹن ہسپتال برطانیہ کے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ پروفیسر کارلو ڈی ماریو کی جانب سے رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے۔ نواز شریف کی ماضی میں ہونے والی بائی پاس سرجری اور انجیو پلاسٹی کی وجہ سے مسلسل چیک اپ کیا جاتا رہا ہے۔ نواز شریف کو ابھی دل کے عارضے کی علامات ہیں۔ نواز شریف کو شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے۔ نواز شریف کی پہلے اینٹی اینجائنل تھراپی کی بہتری کے لیے علاج کیا گیا اور پھر انہیں انجائنا کی علامات اور کرونا وبا کی وجہ سے پاکستان جانے سے روک دیا گیا تھا۔ مرض کی علامات بڑھنے پر نواز شریف کی ا نجیو پلاسٹی نومبر 2022 میں کی گئی اور اس دوران نواز شریف کو سٹنٹ بھی ڈالے گئے۔