• news

پنجاب میں مذہبی مقامات کی اَپ گریڈیشن تاریخ ساز اہمیت کی حامل ہے:نبیل جاوید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید اور سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے کہا کہ پنجاب میں مذہبی مقامات کی اَپ گریڈیشن تاریخ ساز اہمیت کی حامل ہے۔ اوچ شریف کے مزارات کی صدیوں قدیم”زائرین گزرگاہ“ کو اس کے اصل خطوط پر بحال کرنے کیلئے جامع حکمت عملی وضع اور پراجیکٹ تیار۔ اوقاف بطور سپانسرنگ ایجنسی جبکہ والڈ سٹی بطور ایگزیکیوٹنگ ایجنسی ذمہ داریاں ادا کرے گا۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی روشنی میں، چیف منسٹر کمیٹی پوری طرح مستعد ہے۔ اوچ شریف میں صدیوں پہ محیط تہذیبی، ثقافتی اور روحانی ورثہ کی حفاظت اور اس کی اصل خطوط پہ کنزرویشن اور ریسٹوریشن سے قدیم اور تاریخ ساز عمارات محفوظ ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن