• news

پھل و سبزی منڈی کی منتقلی،تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر اقدامات ہونگے:کمشنر

لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ پھل و سبزی منڈی کی منتقلی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آڑھتیوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر عملی اقدامات ہونگے۔ حکومتی اقدامات کا مقصد کاروباری حلقوں کو ریلیف دینا ہے۔ اس کو یقینی بنایا جائیگا۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ 282کنال پر مشتمل لاری اڈا بادامی باغ کی 37کنال ایریا پر جدید ترین لاری اڈا کی پلاننگ جاری ہے۔ بادامی باغ لاری اڈا کے پراجیکٹ پر ایم سی ایل کام کرے گا۔ ایم سی ایل میں مستقبل کے پراجیکٹس کیلئے پی ایم یو بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔ جدید لاری اڈا بادامی باغ میں بس بیز کے علاوہ قریبی تمام مارکیٹس کیلئے وسیع پارکنگ سائٹ بنے گی۔ جدید بادامی باغ لاری اڈا گرین بلڈنگ پلان کے تحت تعمیر ہوگا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بادامی باغ لاری اڈا اور پھل و سبزی منڈی بادامی باغ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن