• news

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی غلامی کا نتیجہ: ضیاءالدین انصاری

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری نے مہنگی بجلی کی قیمت میں فی یونٹ مزید ایک روپے 71 پیسے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے بجلی کی قیمتوں میں عدم استحکام آئی ایم ایف کی غلامی کا نتیجہ ہے۔ ہفتے میں دوسری بار بجلی کی قیمت میں اضافے کو قوم مسترد کرتی ہے۔ نگران حکومت نے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دیکر عوام دشمن کا کھلا ثبوت دیا ہے۔ جماعت اسلامی نے مہنگائی اور مہنگی بجلی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کر رکھی ہے ۔ مہنگی بجلی و پٹرول اور مہنگائی، بےروزگاری کے خلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین لاہور 15 اکتوبر کو اسمبلی ہال مال روڈ پر پر امن احتجاجی دھرنا دے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن