افغان پناہ گزینوں کا مسئلہ اسلامی اخوت کے اصول کو بنیاد بنا کر حل کیا جائے:شجاع الدین شیخ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کا مسئلہ اسلامی اخوت کے اصول کو بنیاد بنا کر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قریباً 40 سال قبل جب سوویت یونین نے افغانستان پر حملہ کیا تو پاکستان نے اسلامی اخوت اور بھائی چارہ کے اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لاکھوں کی تعداد میں پناہ گزینوں کو مملکتِ خداداد میں جگہ دی۔