لکی ایرانی سرکس کے چیف ایگزیکٹو کے اعزاز میں اعشائیہ
برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیات عطا برادران کامران عطا خان اور عثمان عطا خان نے پاکستان سے آئے لکی ایرانی سرکس کے چیف ایگزیکٹو اور پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے سابق چئیرمین میاں امجد فرزند اور ناروے کی ممتاز کاروباری سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری شمعون کے اعزاز میں مانچسٹر کے مزہ (سابق رائل نواب ) ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا۔ اور میاں امجد فرزند کا ہال میں آنے پر بھر پور استقبال کیا گیا عیشائیہ میں شریک کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات جن میں پاکستان لاھور سے آءھوءکاروباری شخصیت نعیم اشرف رانا ، ممسرت چوہدری ، سید خالد عباس،رانا عبد الستار ، باسط بٹ -ڈاکٹر اجمل ، شہباز سرور، مزہ ریسٹورنٹ کے چیف ایگزیگٹیو میاں طارق -امجد اقبال - اشفاق تاج -چودھری عدیل -مانچسٹر کیش اینڈ کیری کے چودھری بلال -ڈاکٹر حامد خان ، حاجی عبد الغفار ،چوہدری طارق ، میاں ارشد، نادرا سروس کے مینجر سید عمران حیدر ، ڈاکٹر لیاقت ملک ،سالیسٹر بلال بابر کی شرکت۔مہمان خصوصی میاں امجد فرزند نے برطانیہ میں بسنے والی کمیونٹی محبت کرنے والی جس طرح استقبال کیا ہمیشہ یاد رہے گا پاکستانی کمیونٹی برطانیہ اور برطانیہ کی معیشت میں فعال کردار کر رہی ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کو مادر وطن میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے اسکے لیے حکومت پاکستان کو سہولیات فراہم کرنی چاہیے۔ چوہدری شمعون نے کہا کہ برطانیہ میں آکر ایسے لگا جیسے ہم پاکستان میں ہیں کمیونٹی کی لازوال محبت قابل رشک ہے۔ میزبان کامران عطا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میاں امجد فرزند سے بھائیوں جیسا رشتہ ہے انہوں نے ہمیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور نوجوان نسل کو ایک دوسرے کے ساتھ میل ملاپ رکھنے بارے کہا۔ سالیسٹر بلال بابر نے کہا کہ پاکستانی قوم انتہائی ذہین اور جفاکش ہے اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ ممتاز صحافی طاہر چوہدری نے کہا کہ میاں امجد فرزند نے پاکستان کے حوالے سے ہمیں تفصیلا آگاہی دی رانا عبدالستار اور ڈاکٹر لیاقت ملک نے بھی میاں امجد فرزند کو برطانیہ آمد پر خوش آمدید کہا برطانیہ کے ممتاز قانون دان بلال بابر نے نظامت کے فرائض احسن طریقے سے ادا کئے مہمانوں کی تواضع مزہ ریسٹورنٹ کے مشہور کھانوں سے کی گئ