دنیا میں منشیات کے پھیلاﺅ میں افغانستان کا بڑا کردار ہے، اقوام متحدہ
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کا کہنا ہے کہ دنیا میں منشیات کے پھیلا میں افغانستان کا بڑا کردار ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے افیون انتہا پسند اور جرائم پیشہ گروہوں کے لیے اربوں ڈالرز کی کمائی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ افغانستان کی افیون دنیا کے متعدد خطوں میں لوگوں کی صحت اور بہبود کے لیے خطرہ ہے۔