• news

عید میلاد النبی پردہشتگردی،شہادتیں، نگران حکومت کیلئے لمحہ فکریہ :جمعیت علماءپاکستان

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام بلوچستان کے ضلع مستونگ میںعید میلاد النبی کے جلوس پر دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف ملک بھر میں ”یوم احتجاج “ منایا گیا۔ علماءو خطباءاور جمعیت علماءپاکستان کے قائدین نے مستونگ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ملک دشمنوںایجنٹون کے ذریعے پاکستان میں خود کش حملے کروا رہا ہے مگر حکمران بھارت سے شدید احتجاج کرنے کی بجائے اس واقعہ پرمجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ قائدین جمعیت علماءپاکستان نے کہا کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں عیدمیلاد النبی کے جلوس میںشرکت کیلئے آنے والے شرکاءپرمسجد میںہونے والے خود کش حملے جس میں 60 کے قریب شہادتوں اور 100 سے زائد شمع رسالت کے پروانوں کے زخمی ہوئے ہیں۔حکمرانوں کی بے حسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدمیلاد النبی کے جلوس پر دہشت گردی کے حملے پر پوری امت مسلمہ اور پورے ملک کے عوام افسردہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن