ڈاکٹر مسعود شیخ کی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات ،محسن نقوی کی کوششوں سے ہسپتالوں کا معیاربہترہوا
لاہور(نیوز رپورٹر)جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مسعود شیخ نے سابقہ وفاقی وزیر اور استحکام پارٹی کی مرکزی سیکٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کے دوران کہا کہ موجودہ اکنامک کرائیسس سے نکلنے کیلئے ڈاکٹروں اور نرسز کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں جس سے نہ صرف بیروزگاری کم ہو گی بلکہ یہ ہیلتھ پروفیشنلز زرمبادلہ بھیج کر ملکی اکانومی کو سہارا دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی کوششوں سے ہسپتالوں کا معیار روز بروز بہتر ہوتا جا رہا ہے، ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور عملہ کی موجودگی میں بہتری آئی ہے اور عوام کا سرکاری ہسپتالوں پر اعتبار میں اضافہ ہوا ہے۔