• news

میاں صاحب کے پاس معاشی پلان ہوتا تو شہباز شریف کو ضرور دیتے:حسن مرتضیٰ

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ میاں صاحب کو صحت دے مگر میاں شہباز شریف کی بات سے لگتا ہے کہ شاید نواز شریف 21اکتوبر کو نہ آ سکیں۔ میاں صاحب کے پاس معاشی پلان ہوتا تو وہ شہباز شریف کو سابق دور میں ضرور دیتے۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کے رہنماو¿ں چودھری اسلم گل،رانا جمیل منج،زاہد ذوالفقار،امجد جٹ،سونیا خان،عائشہ غوری،رانا اشعر،عمر شریف، یاسر بارا،احسن رضوی،ذیشان شامی اور سید احسن شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن