حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میںکمی کے تناسب سے ریلیف دے:ندیم پہلوان
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے تناسب سے ریلیف دے۔ بجلی چوروں سے وصول کئے گئے اربوں روپے 300یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی دینے پر مختص کئے جائیں۔ اگر ملک میںپاکستان مسلم لیگ کی قیادت کی مفاہمت کی پالیسی کو پروان چڑھایا جاتا تو ہم آج اس نہج پر نہ پہنچتے۔