مہنگائی سے صرف غریب متاثر ، افسر شاہی کو کوئی فر ق نہیں پڑا : مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ابتری اور بدحالی کے اثرات صرف نچلے اور غریب طبقے پساہے۔ فیکٹریاں بند ہونے سے بیروزگاری بڑھی۔ افسر شاہی کو اس مہنگائی کے طوفان سے کوئی فرق نہیں پڑا۔ کیونکہ اسے حکومت کی طرف سے تمام مراعات اور سہولتیں مفت میں حاصل ہیں۔ ایسی سہولتیں دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں دی جاتیں جن کی مثال دی جا سکے۔ پاکستان کا حکومتی سسٹم اتنا خراب ہے کہ یہ افسر شاہی احتساب کے زمرے میں ہی نہیں آتی۔ ان عہدیداروں کے غلط اقدامات پر بھی جوابدہی کے لےے قوانین نہایت کمزور اور مبہم ہیں۔ یہ لوگ ریاستی معیشت کی بربادی کے ساتھ ساتھ خزانہ پر بھی ایک بوجھ ہیں۔ دنیا میں نظام بنائے گئے جو مسلسل بہتری کی طرف گامزن رہے ہمارے ہاں ایسا کچھ نہیں۔ ان بحرانوں سے نبردآزما ہونے کے لےے ٹھوس حکمت عملی بنائی جائے۔