سپورٹس بورڈ پنجاب نے 103 ملازمین کو ملازمت سے نکال دیا
سپورٹس بورڈ پنجاب نے غریب ملازمین کے چولہے ٹھنڈے کر دیے۔ذرائع کے مطابق اسپورٹس بورڈ پنجاب نے 103 ملازمین کو فارغ کر دیا، فارغ کیے گئے ملازمین عرصہ دراز سے ڈیلی ویجز پر کام کر رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز کے عدم دستیابی کا بہانہ کر کے ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے۔اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے فارغ کیے گئے ملازمین میں مالی، پی این، سکیورٹی گارڈز شامل ہیں۔اس کے علاوہ کمپیوٹر آپریٹر، میڈیا سیل کے کنٹریکٹ ملازمین کو بھی فارغ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سفارش پر بھرتی اوور ایج ریٹائرڈ ملازمین بدستور بورڈ میں موجود ہیں۔