ورلڈ کپ : آج بنگلہ دیش ‘افغانستان ‘جنوبی افریقہ ‘سری لنکا مد مقابل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے 13ویں ایدیشن میں آج د و میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلا جائےگا جو صبح دس بجے شروع ہوگا۔دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں ارون جیٹلی سٹیڈیم دہلی کے مقام میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ دن ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔