برٹش ہائی کمشنروفد کامصطفی آباد اور اخوت یونیورسٹی کا دورہ
قصور(نمائندہ نوائے وقت)برٹش ہائی کمشنروفد کامصطفی آباد اور اخوت یونیورسٹی کا دورہ‘رورل ہیلتھ سینٹرمصطفی آباد ہسپتال میں طبی سہولیات‘صفائی ستھرائی‘فیملی پلاننگ پروگرامز سمیت دیگر سہولیات اور اخوت یونیورسٹی میں تدریس کے عمل کا جائزہ لیا۔ برٹش ہائی کمشنروفد میں Mr.Andy Mc Coubrey‘Ms.Jo Moir‘ اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پوری، اسرار احمد انجم اور محکمہ ہیلتھ کے افسر شامل تھے۔ برٹش ہائی کمشنر وفد نے رورل ہیلتھ سینٹر مصطفی آباد میں شہریوں کو دی جانیوالی سہولیات کو چیک کیا ۔برٹش ہائی کمشنر وفد نے اینٹی گریٹڈریسورس ریکوری سینٹر فار سالٹ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کا بھی جائزہ لیا۔