• news

تعلیم یافتہ بیٹیاں خاندان کی اعلیٰ تعلیم و تربےت کرسکتی ہیں: سلمیٰ رحمت

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)تعلیم یافتہ بیٹیاں آنے والے وقت میں جہاں خاندان کی اعلیٰ تعلیم و تربےت کرسکتی ہیں وہاں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کو صاف ستھری دیانتدار اعلیٰ قیادت مہیا کرکے ملک و قوم کے روشن مستقبل کی ضامن ہوسکتی ہیں ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین راہوالی میں عالمی ٹیچرز ڈے اور خواتین کے حقوق پر سیمینار جس کی قیادت وائس پرنسپل میڈم کاشفہ عندلیب نے کی سے مہمانِ خصوصی سابق ایم پی اے سلمیٰ رحمت بٹ اور ممبر کنٹونمنٹ بورڈ عرفان چاند بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کی تاریخ گواہ ہے کہ انہوں نے بےٹیوں کی تعلیم اور اساتذہ کو عزت و احترام دے کر اپنی قوم کو اعلیٰ تعلیم یافتہ بنا کر ترقی کی منازل طے کیں۔

ای پیپر-دی نیشن