• news

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نے ورلڈ بینک سے ملنے والی مشینری اور گاڑیوں کا افتتاح کیا

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فار و ق وڑائچ اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی امتیاز علی بیگ نے ورلڈ بینک کے تعاون سے ملنے والی کروڑوں روپے مالیت کی نئی مشینری اور گاڑیوں کا افتتاح کیا ۔کروڑوں روپے کی لاگت سے ملنے والی نئی مشینری میں8 منی ڈمپر ،5ٹریکٹر ،اور ایک سکر مشین شامل ہے ۔ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر ایم سی کاکہنا تھا مجموعی طور پر تقریبا 30کروڑ روپے کی لاگت سے ورلڈ بینک کی جانب سے میونسپل کمیٹی حافظ آباد کو صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے جدید مشینری اور نئی گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں۔اس پراجیکٹ کے تحت 8 منی ڈمپرایم سی کے سپرد کر دیئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن