• news

گوجرانوالہ:سنی اتحاد کونسل نے سانحہ مستونگ کیخلاف یوم احتجاج منایا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل نے سانحہ مستونگ کے خلاف یوم احتجاج منایا،جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظور کرائی گئیں اور مساجد کے باہر پرامن مظاہرے کئے گئے۔اس موقع پرعلماءکرام نے کہا کہ دہشتگردوں کا سر کچلنے کیلئے علماءو مشائخ اور عوام پاک فوج کےساتھ کھڑے ہیں۔انسانی جانوں سے کھیلنے والے رعایت کے مستحق نہیں،سانحہ مستونگ میں ملوث دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن