ڈکوو¿ں نے شہری سے6 لاکھ روپے چھین لئے
چھانگا مانگا (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ سٹی چونیاں کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ‘ ڈاکو شہری سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ عاطف اپنے پٹرول پمپ سے سیل کے 6 لاکھ روپے بینک میں جمع کرانے کیلئے جا رہا تھا میانوالہ گھاٹ کراس کرتے ہی دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوو¿ں نے عاطف سے چھ لاکھ روپے چھین لئے۔ عوامی سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب ، آر پی او شیخو پورہ رینج اور ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔