ن لیگ نے ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کےلئے بھرپور کردار ادا کیا : رانا تنویر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی پی پی 139 میں تاج پوشی کے سلسلہ میں کوٹ عبدالمالک میں شاہد محمود جٹ کی طرف سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ن لیگ کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری سابق ایم پی اے پیر سید اشرف رسول، حاجی طارق محمود ڈوگر، محموداختر گورایہ، خان جہانزیب خان، سید غضنفر بخاری، میاں منیر، نوید بگا ڈوگر، عمران منے خان و دیگرپارٹی رہنماﺅں اور کارکنان سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پرخطاب کرتے سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ن لیگ نے ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی خاطر ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے ، 21اکتوبر کو میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر انکا پرپتاک استقبال کیا جائے گا۔