• news

کمشنر لاہور کا ننکانہ صاحب کا دورہ‘ ڈپٹی کمشنر میں اجلاس کی صدارت کی

ننکانہ صاحب(نامہ نگار) کمشنر لاہور ڈویژن لاہور محمد علی رندھاوا نے حکومتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ضلع ننکانہ صاحب کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد،ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیزسمیت ضلعی افسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور ڈی پی او ننکانہ سمیت دیگر ضلعی افسروں نے کمشنرلاہور ڈویژن کو ننکانہ پروفائل ،ترقیاتی سکیموں ،امن وامان ،اب گاﺅں چمکیں گے پروگرام،صفائی ستھرائی ،سکولوں و کالجوں میں تعلیمی معیار اور سہولیات بارے بریفنگ دی ۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ بابا گرونانک یونیورسٹی کی جاری سکیم میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے سٹینڈرڈز کو خاص ملحوظ خاطر رکھاجائے، موٹروے انٹرچینج سے ننکانہ شہر تک روڈ کے دونوں اطراف میں شجرکاری و صفائی مہم کا آغاز کیا جائے،گرین بیلٹس سڑک سے نیچے ہونگی،سڑک کا پانی سٹارم واٹر چینلز اور گرین بیلٹس میں ڈرین ہونا چاہیے۔سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کرائی جائے۔علاو ہ ازیں کمشنر محمد علی رندھاوا نے گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے ڈسٹرکٹ ہسپتال اور گوردوارہ جنم استھان کا بھی دورہ کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن