پرویز الٰہی سے ان کے وکلاءاور فیملی کی جیل میں ملاقات
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے گزشتہ روز ان کے وکلاءنے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ اور امداد علی چانڈیو پر مشتمل وکلا ءنے پرویز الٰہی سے قانونی امور اور مقدمات کے دفاع کے لئے حکمت عملی پر مشاورت کی بعد ازاں پرویز الٰہی کے وکلا ءنے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باجود چوہدری پرویز الٰہی کو جیل میںبی کلاس نہیں دی گئی سابق وزیر اعلیٰ کو استحقاق کے مطابق سہولتیں نہیں دی جارہی ہیں دریں اثنا عدالتی حکم پر چوہدری پرویز الٰہی سے ان کی فیملی نے بھی جیل میںملاقات کی۔