ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگاجہاں سے ختم کیا گیا تھا: نواز شریف
لندن،اسلام آباد( عارف چودھری،وقائع نگار) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے چیف کوآرڈینیٹر اور سینئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں برطانیہ و یورپ کے وفد نے ملاقات کی،نواز شریف نے کہا کہ ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا۔ عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے۔ پاکستان کی عوام ملک کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ ملاقات کرنے والوں میں سینیٹر عرفان صدیقی، صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ چوہدری پرویز سندھیلا ، صدر مسلم لیگ ن سپین راجہ اسد حسین کے علاوہ تاجر برادری مسلم لیگ ن کے چوہدری خالد محمود ہنجرا بھی شریک تھے۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز آپکی وطن واپسی کے لیے بے چین ہیں کیونکہ ملک کو اس وقت آپکی اشد ضرورت ہے ،پاکستان کو معاشی بدحالی ،مہنگائی و بےروزگاری سے نکالنے اور ملکی صنعت و انڈسٹریز کو پھر سے چلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔