• news

آشیانہ ریفرنس‘ شہباز شریف دیگر کی بریت درخواستوں پر 28 اکتوبر کو دلائل طلب

لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے آشیانہ ریفرنس میںشہباز شریف و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر28 اکتوبر کو مزید دلائل طلب کر لئے۔ شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین ایڈووکیٹ اور احد خان چیمہ نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ وکیل امجد پرویز نے موقف اپنایا کہ نامعلوم شخص کی شکایت پر آشیانہ اقبال کی انکوائری شروع ہوئی۔ قصے کہانیوں کی بنیاد پر ریفرنس بنایا گیا۔ سیاسی بنیادوں پر بنائے کیس میں کہا گیا کہ ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیاں ہوئیں۔ عدالتی استفسار پر وکیل نے کہا ریفرنس میں کہا گیا کہ من پسند افراد کو میرٹ سے ہٹ کر ٹھیکے دئیے گئے۔ احد چیمہ نے بطور ڈی جی ایل ڈی اے آشیانہ اقبال پروجیکٹ کی منظوری دی، پراجیکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کیا گیا۔ پراجیکٹ میں ترقیاتی کام سپارکو ڈویلپرز اور بسمہ اللہ انجنیئرنگ نے کیا۔ نیب تحقیقات کے دوران کرپشن کے شواہد نہیں ملے ، پراجیکٹ سے متعلق شکایت موصول ہونے پر شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب ہائی پاور کمیٹی بنادی جس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ دی۔ ہائی پاور کمیٹی نے یہ معاملہ اینٹی کرپشن کو بھیج دیا، اینٹی کرپشن نے بے ضابطگیوں پر مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن