حماس نے اسرائیلی غرور، ظلم خاک میں ملا دیا: ابوالخیر محمد زبیر
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور مرکزی قائدین حافظ زبیر احمد ظہیر، حافظ عبدالغفار روپڑی، مولانا عبدالمالک، مفتی گلزار احمد نعیمی، سید ناصر عباس شیرازی، پیر سید ہارون گیلانی، علامہ عارف حسین واحدی، اسد اللہ بھٹو، عبدالحق ہاشمی، پیر صفدر شاہ گیلانی، ضیاءاللہ شاہ بخاری، پیر عبدالرحیم نقشبندی اور دیگر رہنماﺅں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حماس نے طوفان العقصیٰ آپریشن میں اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے رہنماو¿ں نے حماس کے طوفان الاقصی آپریشن کو عین حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے۔ امریکہ اور یورپ اسرائیلی ناجائز ریاست کی ناجائز سرپرستی کر رہے ہیں۔ اسرائیلوں نے گزشتہ عرصہ میں 300 فلسطینی شہید کر دئیے۔ فلسطینی سرزمین پر ناجائز بستیاں آباد کر دیں۔ فلسطینوں کے پاس تنگ آمد بجنگ آمد کے سوا کوئی راستہ نہیں، اسرائیل جتنا بھی ظلم کر لے فلسطینی آزادی اور اپنی سرزمین سے دست بردار ہونے کے لیے تیار نہیں۔ غزہ کے فلسطینی مجاہدوں اور حماس کو دنیا بھر کے مسلمانوں کی حمایت حاصل ہے۔