قصور، فیروز والہ: گھریلو ناچاقی، لڑائی جھگڑے، 3 افراد نے خودکشی کر لی
فیروز والہ قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) قصور کے گردونواح میں خودکشی کے مختلف واقعات میں دوافراد نے خودکشی کر لی۔ سٹی پھولنگر کے علاقہ میں گھریلو ناچاقی پر 35سالہ عبدالسلام ولد وزیر علی جو نشے کا عادی بھی تھا گھریلو ناچاقی پر خود کو گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ کھڈیاں خاص کے علاقہ سلامت پور ہ میں 20سالہ شکیل الرحمن نے گھریلو لڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکرگھر پڑی گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ حالت غیر ہونے پر لواحقین نے علاج معالجہ کے لیے اسے ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ علاوہ ازیں فیروز والا جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹا¶ن میں مہنگائی، بے روزگاری اور گھریلو ناچاکی سے تنگ آکر ایک شخص فیاض احمد نے پسٹل سے اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کر لی۔ متوفی 46 سالہ فیاض احمد گھریلو حالات بیماری و تنگدستی اور مہنگائی کی وجہ سے شدید پریشان رہتا تھا۔