سرکاری ،پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے داخلے اکتوبر کے وسط میں کھولنے کا اعلان
لاہور ( این این آئی) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس نے اعلان کیا ہے کہ اکتوبر کے وسط میں سرکاری اورپرائیویٹ میڈیکل کالجز کے داخلے کھول دیئے جائیں گے، اب طلبہ اور والدین کو ہر کالج کے لئے الگ درخواست نہیں دینا پڑے گی۔