• news

وہاڑی میں شادی سے انکار پر ایک شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا

 وہاڑی (آئی این پی ) وہاڑی میں شادی سے انکار پر ایک شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ وہاڑی کے علاقے 9-11 ڈبلیوبی میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس نے بتایا کہ تیزاب پھینکنے پر خاتون جھلس گئی جبکہ سڑک سے گزرنے والے 2 بچے بھی تیزاب کی زد میں آئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم خاتون سے شادی کا خواہشمند تھا، خاتون کے انکار پر اس نے تیزاب پھینک دیا، واقعے کے بعد شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن