• news

مردان میں جلسہ کیلئے پی ٹی آئی نے اجازت نہیں لی: مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ ہر جماعت جلسہ کرنے سے پہلے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لیتی ہے۔ میری معلومات کے مطابق مردان میں پی ٹی آئی نے جلسہ کے لئے اجازت نہیں لی گئی۔ 150, 100 لوگوں کا جلسہ ہونا تھا۔ ٹویٹ میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا میری معلومات کے مطابق اس اجلاس کیلئے اجازت نہیں لی گئی۔ صوبائی پولیس نے ایف آئی آر کے بعد گیارہ افراد کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت کی ترجمانی ضرور کریں لیکن قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن