• news

لاہور ہائیکورٹ کے 19 جج یونیورسٹیوں کے ارکان سنڈیکیٹ‘ بورڈ آف گورنرز‘ ٹرسٹی مقرر

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے19 ججوں کو پنجاب کی یونیورسٹیوں کے ممبر سنڈیکیٹ، ممبر بورڈ آف ٹرسٹی ،ممبر بورڈ آف گورنرز،ممبر آف گریجویٹ سٹڈیز اور ممبر آف سٹڈی کمیٹی مقرر کردیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی پنجاب یونیورسٹی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی،جسٹس شجاعت علی خان اسلامیہ یونیورسٹی بہالپور ،جسٹس علی باقر نجفی یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، جسٹس عالیہ نیلم لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی،جسٹس عابد عزیز شیخ یونیورسٹی آف ایجوکیشن ،جسٹس صداقت علی خان پیر محل علی شاہ زرعی یونیورسٹی راولپنڈی ،جسٹس شمس محمود مرزا گورنمنٹ کالج لاہور ،جسٹس مرزا وقاص رو¾ف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا ،جسٹس شہرام سرور چوہدری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نیشنل کالج آف آرٹس ،جسٹس سرفراز ڈوگر نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ،جسٹس طارق سلیم شیخ یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے ممبر سنڈیکیٹ مقرر کردیئے گئے،جسٹس شاہد کریم لمز یونیورسٹی کے ممبر بورڈ آف ٹرسٹی ،جسٹس چوہدری عبدالعزیز فاﺅنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے ممبر بورڈ آف گورنر زمقرر کردیئے گئے۔ جسٹس شاہد جمیل خان یونیورسٹی آف لا ءکالج لاہور ،جسٹس فیصل زمان یونیورسٹی آف لا کالج لاہور کے ممبر آف گریجویٹ سٹڈیز کمیٹی مقرر کردیئے گئے۔جسٹس مسعود عابد نقوی ڈیپارٹمنٹ آف لاءگورنمنٹ کالج یونیورسٹی ،جسٹس چوہدری اقبال ڈیپارٹمنٹ آف لا ءگورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے ممبر آف سٹڈی مقرر کردیئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن