• news

نواز شریف ملک کو دوبارہ خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے: رانا ثناء

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءرانا ثناءاللہ فیصل آباد میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحران سے نکالیں گے۔ اس وقت معاشی بدحالی، عام آدمی مہنگائی سے تنگ ہے کسی دوسرے لیڈر یا جماعت کے پاس ملکی ترقی کا پلان نہیں پاکستان کو دوبارہ خوشحالی کے راستے پر گامزن کریں گے۔ ہم ملکی ترقی کے نعروں کو حقیقت میں بدلیں گے ملکی سیاست تباہ کرنے والے مظلوم بنے ہوئے ہیں کہتے ہیں کہ انہیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی، نواز شریف کے خلاف سازشیں شروع کی گئیں، سول نافرمانی شروع کی گئی اور دھرنے دیئے گئے۔ بھارت نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو دھمکایا پوری دنیا ہمیں ایٹمی دھماکے کرنے سے روک رہی تھی۔ نواز شریف نے دھماکے کر کے قوم کو اس خوف سے نجات دلائی۔

ای پیپر-دی نیشن