میکسیکو: بس الٹنے سے 18 تارکین وطن ہلاک، متعدد زخمی
میکسیکو(آئی این پی ) میکسیکو میں بس حادثے میں 18 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں مہاجرین کی بس کو حادثہ پیش آگیا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 18 افراد ہلاک جبکہ 27 شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی میکسیکو میں مہاجرین بس کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے امریکہ، میکسیکو بارڈر پر جا رہے تھے کہ راستے میں تارکین وطن کی بس الٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آگیا۔ بس میں وینزویلا اور ہیٹی کے تارکین وطن سوار تھے۔ حکام کے مطابق واقعہ میکسیکو کے جنوب میں پیش آیا۔ مرنے والوں میں 13 مرد اور دو خواتین اور 3 بچے شامل ہیں جبکہ 27 زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔