• news

جڑانوالہ میں خاتون مبینہ زیادتی کے بعد قتل: فیصل آباد بچہ نشانہ بن گیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سفاک افراد نے خاتون سے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا اور برہنہ نعش قبرستان میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ بچے کو نشانہ بنا دیا۔ بچی نے کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیل کے مطابق سٹی جڑانوالہ کے علاقہ 240 موڑ کے قریب قبرستان سے خاتون کی برہنہ نعش برآمد ہوئی۔ جسے مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ شناخت رضیہ بیگم زوجہ فیصل سکنہ حسین نگر کے نام سے ہوئی۔ اہل خانہ کے مطابق مذکورہ خاتون چند روز قبل گھر سے بازار گئی اور واپس نہ آئی تھی، تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کرتے ہوئے نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تھانہ ملت ٹاﺅن کے علاقہ 119 ج ب میں ملزم حیدر علی اپنی محلہ دار تبسم بی بی کے آٹھ سالہ بیٹے (ر) کو نہر پر نہانے کے بہانے ورغلا کر اپنے ساتھ کھیتوں میں لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ مراد کالونی کے رہائشی عمران سہیل کی چھ سالہ بیٹی (م) گلی میں کھیل رہی تھی کہ ملزم غلام نبی اسے ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا۔ بچی کے رونے کی آواز سن کر اہل محلہ اکٹھا ہوئے تو ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزموں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن