سیکرٹری اطلاعات وثقافت علی نواز ملک نے الحمراءکیفے ٹیریا کا افتتاح کر دیا
لاہور(کلچرل رپورٹر) سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب علی نواز ملک نے الحمراءمیں کیفے ٹیریا کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراءطارق محمود چوہدری و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔کیفے ٹیریا پر کھانے پینے کی اشیاءکے معیار اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر ابھرتے نوجوان آرٹسٹوں کی پرفارمنس پر مبنی شو الحمراءلائیو کا انعقادبھی کیا گیا۔صوبائی سیکرٹر ی اطلاعات وثقافت پنجاب علی نواز ملک مہمان خصوصی تھے۔علی نواز ملک نے اپنے تاثرات میں الحمراءانتظامیہ کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام کا نیا انداز الحمراءکے آرٹ دوست اقدام کی عکاسی ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءنے الحمراءلائیو کو نیا انداز دینے میں رہنمائی کی۔ الحمراءلائیو میں نوجوان آرٹسٹوں کی وائلن،فلیوٹ، ستار و سارنگی پر متاثرکن پرفارمنس سے حاضرین لطف اندوز ہوتے رہے۔ الحمراءاکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے استاد نامور گلوکار عبد الروف کی پرفارمنس نے پروگرام کو چار چاند لگائے۔نوین روما نے اپنے منفرد انداز میں الحمراءلائیو میں نظامت کے فرائض ادا کئے۔