• news

چھاتی کے کینسر سے آگاہی مہم وقت کی اہم ترین ضرورت ہے:ڈاکٹر عائشہ شوکت

لاہور(نیوز رپورٹر) چھاتی کے کینسر سے متعلق وسیع پیمانے پر آگاہی مہم وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ پاکستانی خواتین احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور اپنا طرز زندگی تبدیل کر کے اس بیماری سے اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکیں۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر آف سرجری اور سپیشلسٹ کینسر سرجری ڈاکٹر عائشہ شوکت نے کانٹی نینٹل میڈیکل کالج میں آگاہی سیمینار و واک کے شرکاءسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاو¿ن ڈاکٹر عمارہ شیرازی،ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم، سماجی شخصیات مسز صدف جاوید،مسز نائلہ بھٹی،مسز ناصرہ شوکت، ایم ایس ڈاکٹر رانا محمد شفیق، پروفیسر صاحبان سمیت میڈیکل سٹوڈنٹس بڑی تعداد میں موجود تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن