• news

سانحہ مستونگ میں شامل افراد کو کیفرکردار تک ،چھپے کرداروں کو بے نقاب کیا جائے:نصیر احمد قادری

 فیروز والہ( نامہ نگار) جمعیت علمائے پاکستان( نورانی) گروپ کے ضلعی رہنما اور ممتاز عالم دین الحاج علامہ پیر نصیر احمد قادری نے سانحہ مستونگ بلوچستان کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف قرار داد مذمت منظور کی ہے جس میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیاہے کہ سانحہ میں شامل افراد کو فلفور کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور پس منظر میں چھپے کرداروں کو بے نقاب کیا جائے۔ سانحہ پاکستان کو معاشی بحران میں دھکیلنے اور ملک خداداد میں بد امنی پھیلانے کی سازش ہے۔حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ مستونگ میں شہید ہونےوالوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ ، زخمیوں کو پچاس پچاس لاکھ دیئے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن