فیروز والہ : ڈکیتی کی وارداتیں ‘متعدد شہری لٹ گئے ‘مزاحمت پر ایک زخمی
فیروز والہ( نامہ نگار ) ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے۔ مزاحمت پر نوجوان زخمی ہو گیا جسے ہسپتال داخل کر دیا گیا۔وٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوموٹر سائیکل سوار نوجوان اشرف سے تین لاکھ روپے اور دو موبائل چھین کر لے گئے ۔ڈاکوسفیان سے50 ہزار کے رقم اور دو موبائل چھین کر لے گئے ۔ رانا ٹاو¿ن کے قریب ڈاکو گن پوائنٹ پر رمضان سے 70روپے رقم اور دو موبائل چھین کر لے گئے ۔ڈاکو مختار احمد کے ڈیرے میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ۔ڈاکو اقبال سے 35 ہزار کی رقم اور موبائل چھین کرلے گئے ۔ڈاکو وں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر نوجوان نعیم کو زخمی کر دیا۔