• news

3 روزہ12 واں نیشنل ریسکیو چیلنج‘گوجرانوالہ ٹیم فاتح

لاہور(نامہ نگار)ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں منعقد تین روزہ12 ویں نیشنل ریسکیو چیلنج میں ریسکیو ٹیم گوجرانوالہ فاتح قرار پائی جبکہ ٹیم خیبر پی کے ساو¿تھ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ریسکیو ٹیم گوجرانولہ نے 19ریسکیو ٹیموں کےساتھ مقابلہ کرتے ہوئے ٹراما اینڈ میڈیکل ایمرجنسی چیلنج، فائر فٹ چیلنج، واٹر ریسکیو چیلنج، ڈیپ ویل ریسکیو چیلنج، سوئمنگ چیلنج اور ہائیٹ ریسکیو چیلنج میں مقابلہ کیا۔چیلنج میں پہلی بار شرکت کرنے پر سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کو حوصلہ افزائی کا ایوارڈدیا گیا۔ریسکیو 1122 پاکستان کے بانی ڈاکٹر رضوان نصیر، قونصلیٹ جنرل ترکی مسٹر درمس باستگ حسن داد، ڈی ڈی آپریشنز ریسکیو 1122 کے پی کے سید سردار علی شاہ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سندھ ریسکیو 1122 فیصل شریف، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایم ای آر سی 1122 بلوچستان،الخدمت فاونڈیشن کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص کے علاوہ ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز اور اکیڈمی کے ریسکیو افسران اور ریسکیورز کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ ترکی اور دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی انٹرنیشنل ریسکیو چیلنج 2024 میں حصہ لیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن