• news

زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنےوالے بھٹوں کےخلاف کریک ڈاﺅن جاری :چوہدری ارشد

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری ارشد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر ضلعی محکمہ تحفظ ماحول کی سربراہی میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے اور سیاہ دھواں خارج والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے،ماحولیاتی آلودگی سے بچاو¿ کے لئے شہریوں کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر کے اپنا قومی کردار ادا کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد سموگ کنٹرول پروگرام پر عملدرآمد کروانے کے سلسلہ میں ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے گفتگوکرتے کیا علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ننکانہ عبدالقیوم نے متعدد اینٹوں کے بھٹوںاور رائس ملزکا معائنہ کیا۔متعددبھٹوں کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن