نبی کریم کی تشریف آوری سے ظلم و بربریت کا خاتمہ ہوا:افتخار حسین
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)بین المذاہب ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین کونسل پنجاب کے چیئرمین میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا ہے کہ حضور کی آمد سے ظلم کے اندھیرے اُجالوں میں بدل گئے رحمت للعالمین کی تشریف آوری سے ظلم و بربریت کا خاتمہ اور سکون واطمینان اور بھائی چارے کی فضاءکو فروغ نصیب ہوا ربیع الاول کا مہینہ عالم انسانیت کیلئے خوشی اور امن کا پیغام ہے۔