حملہ کا مقصد سعودی اسرائیل تعلقات بحالی میں خلل ڈالنا ہو سکتا ہے، امریکہ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ غزہ میں شدید لڑائی جاری ہے۔ امریکہ اسرائیل کی مدد کی درخواستوں پر غور کر رہا ہے۔ اسرائیل کیلئے نئی فوجی امداد کا اعلان آج متوقع ہے۔ اسرائیل میں متعدد امریکیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ حماس کا حملہ سعودی اسرائیل تعلقات میں خلل ڈالنے کیلئے ہو سکتا ہے۔ دونوں ملکوں میں تعلقات بحالی میں خلل ڈالنا ہو سکتا ہے ۔