• news

فلسطینیوں پر ظلم کی مذمت کئے بغیر امن کی جانب پیش رفت ممکن نہیں: صدر

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے عوام اور حقوق پر غاصبانہ قبضہ اور ظلم و ستم کی مذمت کئے بغیر امن کی جانب پیش رفت ممکن نہیں ہے۔ صدر مملکت نے اتوار کو ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے زمینوں کا مسلسل الحاق، غیر قانونی بستیاں، غیر متناسب ردعمل اور قتل و غارت کے نتیجہ میں امن کی طرف کوئی امید اور کوئی پیش رفت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہے۔ عالمی برادری آج عالمی امن کے لیے بڑا کردار ادا کر سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن