کراچی میں مہنگائی کیخلاف دھرنا: مجاہدین نے گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کردیا: سراج الحق
کراچی‘ لاہور (نوائے وقت رپورٹ + خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حماس کے مجاہدین نے گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گورنر ہاو¿س کے باہر مہنگائی کیخلاف دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ہم شکر گزار ہیں کہ ہم نے آج سرخ فوج کو شکست سے دوچار ہوتے دیکھا، یہودیوں کو کبھی اتنا بڑا نقصان نہیں پہنچا۔ حماس کے مجاہدین نے 7 ہزار راکٹ برسا کر اسرائیل کو فلسطین سے بھگایا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسرائیل کا موساد کہاں گیا؟ ان کے انٹیلی جنس ادارے کہاں گئے ہیں؟۔ حماس کے مجاہدین نے ثابت کردیا کہ اللہ غالب ہے۔ مسلمان حکمران ڈر رہے ہیں۔ امریکہ نے اسرائیل کا ساتھ دیا اور لیکن مسلم دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پاکستان کی قوم حماس کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے۔ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سے کہنا چاہتا ہوں پاکستان نظریاتی ملک ہے۔ پاکستان کے بانی قائداعظم نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا۔ اعلان کیا پاکستان ہمیشہ اسرائیل کے مقابلے میں فلسطینیوں کا ساتھ دے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگرہ میں سات روزہ فہم قرآن و سنت کلاس کے آخری دن خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہمیں موقع ملا تو ہم سب سے پہلے قرآن و سنت کا نظام لائیں گے۔