• news

امریکہ نے جنگی بحری بیڑا اسرائیل کے نزدیک بھیجنے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے اپنا جنگی بحری بیڑہ اسرائیل کے نزدیک بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل کی مدد کیلئے جنگی بحری بیڑے کو اسرائیل کیطرف روانہ کر رہے ہیں۔ امریکہ اسرائیل کو گولہ بارود بھی فراہم کرے گا۔ اسرائیل کو امریکی سکیورٹی امداد کی فراہمی آج سے شروع ہو جائے گی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پنٹاگون خطے میں لڑاکا طیارے بھی بھیج رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن