• news

ہندوتوا ‘ صیہونیوں نے ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کی ‘ خواجہ آصف

اسلام آباد(خبرنگار/نوائے وقت رپورٹ)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اسرائیل سے اظہار یکجہتی پر ردعمل دیا ہے۔ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا نسل کشی کے پرندوں کے ج±ھنڈ ایک ساتھ آتے ہیں،کشمیر سے فلسطین تک انسانیت خطرے میں ہے۔انہوں نے مزید کہا ہندوتوا دہشت گرد صیہونی دہشت گرد کی مدد کو آئے ہیں، دونوں نے ریاستی سرپرستی میں بین الاقوامی دہشت گردی کی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا ہے اسرائیل نے ایک بار پھر ثابت کر دیا وہ مغربی سامراجیت کی چوکی ہے سوشل میڈیا پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پرجاری کئے بیان میں انہوں نے کہا اسرائیل نسل پرست ریاست ہے جو فلسطینی عوام کو ختم کرنےکا تہیہ کیے ہوئے ہے۔ امن کیلئے لازم ہے فلسطین کی 1967کی پہلے کی سرحدوں کو بحال کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن