فلسطینیوں کو اپنے مقبوضہ علاقے چھڑانے کا پورا حق ہے:خالد مسعود سندھو
لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں ہونے والی کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ فلسطین کے علاقوں پر ناجائز قبضے کے خلاف فلسطینی مزاحمت عالمی قوانین کے عین مطابق اور فلسطینیوں کا حق ہے۔ عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے فوری اور مو¿ثر حل کیلئے کردار ادا کرے۔ حالیہ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کو دہشت گردی قرار دینا سراسر ظلم اور نا انصافی ہے۔ فلسطین سے آئے روز اٹھنے والی نعشیں اسرائیلی جارحیت اور مظالم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ خالد مسعود سندھو نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کو مزید ظلم سے روکے اور فلسطینیوں کو ان کا حق دلانے کیلئے مسلمان ممالک اپنا کردار ادا کریں۔